کیا آپ کو کسی اور زبان کی ضرورت ہے؟
ہمارا Recite Me ٹول بار آپ کو اس صفحے کا ترجمہ ۲۵۰ سے زیادہ زبانوں میں کرنے اور متن کو اونچی آواز میں سننے کی سہولت دیتا ہے۔
بجلی بند ہونے کی صورت میں مدد – چاہے آپ کوئی بھی زبان بولتے ہوں۔
ہم جانتے ہیں کہ اگر انگریزی آپ کی پہلی زبان نہیں ہے تو بجلی بند ہونے کی اطلاع آپ کے لیے مزید فکر کا باعث بن سکتی ہے – کبھی اپ ڈیٹس پوری طرح سمجھ میں نہیں آتیں، کبھی اہم حفاظتی معلومات رہ جاتی ہیں، یا ہم سے رابطہ کرنا مشکل لگتا ہے۔
اسی لیے ہماری مفت Priority Services آپ کے لیے خصوصی اور ذاتی نوعیت کی مدد فراہم کرتی ہیں۔
آپ کو ایک ذاتی Power Cut Plan دیا جائے گا جس میں آپ کی ضروریات کے مطابق مشورے اور مفید معلومات شامل ہوں گی، ساتھ ہی منصوبہ بند بجلی بندش یا خراب موسم کے بارے میں صاف، سادہ اپ ڈیٹس ملیں گی تاکہ آپ تیار اور پُراعتماد رہیں۔
اہلیت :۔ کیا یہ سروس آپ کے لیے ہے؟
آپ رجسٹر کر سکتے ہیں اگر:
• انگریزی آپ کی پہلی زبان نہیں ہے۔
• آپ بہرے ہیں یا سننے میں دشواری ہے۔
• آپ کو کوئی معذوری ہے۔
• آپ کے گھر میں پانچ سال سے کم عمر کے بچے ہیں۔
• آپ نابینا ہیں یا نظر کمزور ہے۔
• آپ کو کوئی دائمی بیماری ہے۔
• آپ ایسا طبی آلہ استعمال کرتے ہیں جو بجلی پر چلتا ہے۔
• آپ ۶۰ سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔
• آپ کو عارضی طور پر اضافی مدد کی ضرورت ہے۔
زبان سے متعلق مدد۔
اگر انگریزی آپ کی پہلی زبان نہیں ہے تو ہم آپ کے لیے مدد حاصل کرنا آسان بنا سکتے ہیں۔
-
آن لائن۔
ہماری ویب سائٹ پر آپ Recite Me ٹول بار استعمال کر سکتے ہیں۔
بس صفحے کے نیچے بائیں کونے میں پیلا بٹن دبائیں اور “Try Our Toolbar” کا انتخاب کریں۔
آپ کو ویب سائٹ کو ۱۲۵ سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کرنے کے اختیارات نظر آئیں گے، ساتھ ہی ایسے ٹولز بھی جو آپ کو یہ طے کرنے دیتے ہیں کہ متن کیسا دکھے، اونچی آواز میں پڑھا جائے یا کیسے پیش کیا جائے۔ -
فون پر۔
جب آپ ہمیں کال کرتے ہیں تو آپ مترجم کی درخواست کر سکتے ہیں۔
ہم آپ کو Language Line کے ذریعے جوڑیں گے، جو ۲۴۰ سے زیادہ زبانوں میں ترجمانی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اگر ہم آپ کے گھر آئیں تو ہم مترجم کا انتظام بھی کر سکتے ہیں۔
آپ کے اطمینان کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا۔
چاہے بات ہماری ویب سائٹ کے Recite Me ٹول کی ہو یا فون پر مترجم کے ساتھ بات کرنے کی، ہم یقینی بنائیں گے کہ آپ کو وہ مدد ملے جس زبان میں آپ خود کو زیادہ پُرسکون محسوس کرتے ہیں۔”
روزمیری بُچر
منیجر، Priority Services